سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(449) حاملہ عورت کا روزے نہ رکھنا

  • 18056
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 854

سوال

(449) حاملہ عورت کا روزے نہ رکھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں رمضان کے مہینے میں حمل سے تھی، اور پھر بیس رمضان تک مجھے خون بھی آتا رہا، مگر اس کے باوجود میں روزے رکھتی رہی، مگر جب مجھے ہسپتال جانا پڑا تو میرے چار روزے چھوٹ گئے، جو میں نے رمضان کے بعد رکھ لیے۔ کیا مجھے ان پچھلے دنوں کے روزے دوبارہ رکھنے ہوں گے جبکہ بچہ ابھی میرے شکم میں ہے؟ براہ مہربانی اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں۔جزاکم اللہ خیرا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کا حمل کے ایام میں روزے رکھنا جبکہ آپ کو خون بھی آتا رہا، اس کا آپ کے روزوں پر کوئی اثر نہیں ہے، آپ کے روزے بالکل صحیح ہیں جیسے کہ استحاضہ والی معاملہ ہوتا ہے۔ اور ہسپتال میں جو روزے رہ گئے اور پھر وہ آپ نے رمضان کے بعد رکھ لیے، یہی آپ کے کافی ہیں، دوبارہ کسی قسم کے روزے رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 354

محدث فتویٰ

تبصرے