سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(447) دائمی معدے کے مریض کا روزے نہ رکھنا

  • 18054
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 797

سوال

(447) دائمی معدے کے مریض کا روزے نہ رکھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک مریض کے معدے میں زخم ہیں اور وہ آٹھ سال سے اس کا علاج کرا رہا ہے اور ڈاکٹروں نے اسے روزہ رکھنے سے منع کیا ہوا ہے تاکہ مرض بڑھ نہ جائے۔ اگر وہ روزہ رکھ بھی لے تو پھر وہ کئی روز کے لیے پڑ رہتا ہے، تو ایسے مریض کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس مریض کے لیے جس کا یہ حال بیان کیا گیا ہے اسے روزہ نہیں رکھنا چاہئے۔ اگر امید ہو کہ یہ صحت یاب ہو جائے گا تو اسے صحت یابی کے بعد اپنے ان دنوں کی قضا دینی ہو گی، اور اگر اس کا امکان نہ ہو تو اسے روزہ رمضان کے ہر دن کے بدلے ایک مسکین کو کھانا کھلانا چاہئے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 354

محدث فتویٰ

تبصرے