سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(349) تارک نماز کافر ہے..!

  • 1805
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2098

سوال

(349) تارک نماز کافر ہے..!

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

«إِنَّ بَیْنَ الرَّجُلِ وَبَیْنَ الشِّرْکِ وَالْکُفْرِ تَرْکَ الصَّلٰوۃِ»مسلم-باب بيان اطلاق اسم الكفر على من ترك الصلوة

’’بے شک آدمی اور شرک وکفر کے درمیان فرق نماز کا چھوڑنا ہے‘‘ «اَلْعَهْدُ الَّذِیْ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمُ الصَّلٰوةُ فَمَنْ تَرَکَهَا فَقَدْ کَفَرَ»ترمذى -الايمان-باب ماجاء فى ترك الصلوة  ’’بے شک ہمارے درمیان اور ان (کافروں) کے درمیان فرق نماز کا ہے پس جس نے اس کو ترک کیا پس تحقیق اس نے کفر کیا‘‘ ان احادیث کا کیا مطلب ہے ۔ یعنی آدمی ایک نماز یا کچھ نمازیں چھوڑنے سے کافر ہو گا یا نماز کا انکار کرنے والا کافر ہو گا ؟ اور بے نماز کی نماز جنازہ پڑھی جا سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز کا منکر اورتارک دونوں کافر ہیں بے نماز کا جنازہ پڑھنا رسول اللہﷺ سے ثابت نہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

جنازے کے مسائل ج1ص 258

محدث فتویٰ

تبصرے