سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(438) بچے کو دودھ پلانے والی عورت کا روزہ رکھنا جبکہ اسے تین ماہ سے حیض نا آیا ہو؟

  • 18045
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1178

سوال

(438) بچے کو دودھ پلانے والی عورت کا روزہ رکھنا جبکہ اسے تین ماہ سے حیض نا آیا ہو؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت جو اپنے بچے کو دودھ پلا رہی ہے، ولادت کے بعد پہلے تین مہینے اسے کوئی خون نہیں آیا، اس کے بعد رات کے وقت کچھ معمولی خون آیا، مگر دن کو نہیں آیا، اور دو رات ایسے ہوا اور عورت روزے رکھتی رہی، پھر خون آیا اور باقاعدہ ماہواری کا عمل شروع ہو گیا، تو کیا ان دونوں کے روزے جن کی راتوں میں خون آیا تھا صحیح ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر معاملہ ایسے ہی ہو جیسے کہ خاتون نے بیان کیا ہے کہ خون صرف رات کو آیا ہے، تو ان دونوں کے روزے بالکل صحیح ہیں۔ رات کو خون آنے یا رک کر دوبارہ شروع ہونے کا ان دونوں کے روزوں پر کوئی اثر نہیں، یہ دونوں روزے بالکل صحیح ہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 349

محدث فتویٰ

تبصرے