سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(348) بے نمازی اور داڑھی منڈوانے والے کا جنازہ پڑھنا

  • 1804
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1393

سوال

(348) بے نمازی اور داڑھی منڈوانے والے کا جنازہ پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا بے نماز کا اور داڑھی منڈوانے والے کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں اگر نہیں پڑھنا چاہیے تو صرف امام کو یا تمام لوگوں کو؟اور کیا داڑھی منڈوانا کبیرہ گناہ ہے یا صغیرہ ؟ قرآن وسنت سے جواب دے کر عنداللہ ماجور ہوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بے نماز کی نماز جنازہ درست نہیں کیونکہ وہ ایمان والوں کا دینی بھائی نہیں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

﴿فَإِن تَابُواْ وَأَقَامُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَوُاْ ٱلزَّكَوٰةَ فَإِخۡوَٰنُكُمۡ فِي ٱلدِّينِۗ وَنُفَصِّلُ ٱلۡأٓيَٰتِ لِقَوۡمٖ يَعۡلَمُونَ﴾--التوبة11

’’پھر اگر یہ لوگ توبہ کریں اورنماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں تو تمہارے دینی بھائی ہیں‘‘ داڑھی منڈوانے والے کی نماز جنازہ درست ہے بشرطیکہ وہ نمازی اور مومن ہو۔ داڑھی مونڈنا اورمنڈوانا گناہ ہے کبیرہ ہونے کا مجھے علم نہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

جنازے کے مسائل ج1ص 258

محدث فتویٰ

تبصرے