سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(430) دورانِ روزہ ایام مخصوصہ شروع ہونا

  • 18037
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 821

سوال

(430) دورانِ روزہ ایام مخصوصہ شروع ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت نے روزہ رکھا اور مغرب کی اذان سے پہلے اسے ماہانہ ایام شروع ہو گئے، تو کیا اس سے اس کا روزہ باطل ہو گیا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر اسے یہ کیفیت سورج غروب ہونے سے پہلے شروع ہوئی ہے تو اس کا روزہ باطل ہو گیا، اسے اس کی قضا دینی ہو گی، اور اگر سورج غروب ہونے کے بعد ہوئی ہو (خواہ اذان نہ بھی ہوئی ہو) تو اس کا روزہ صحیح ہو گا، اور اسے کوئی قضا نہیں دینی ہو گی۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 346

محدث فتویٰ

تبصرے