سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(425) لڑکی کب روزہ رکھنا شروع کرے؟

  • 18032
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1405

سوال

(425) لڑکی کب روزہ رکھنا شروع کرے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک لڑکی پر روزے رکھنے کب فرض ہوتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

لڑکی جب شرعی ذمہ داریوں کی عمر کو پہنچ جائے (یعنی بالغ ہو جائے) تو اس پر روزے رکھنے فرض ہو جاتے ہیں۔ اور لڑکی کا بالغ ہونا، ان چیزوں سے ثابت ہوتا ہے۔

1۔ عمر پندرہ سال ہو جائے۔ 2۔ زیر ناف سخت بال اُگ آئیں۔

3۔ اسے انزال (منی) ہو۔ 4۔ یا ماہانہ ایام (حیض) شروع ہو جائیں۔

5۔ یا حمل ہو جائے۔

جب ان علامات میں سے کوئی ایک بھی ثابت ہو جاتے تو اسے روزے رکھنے لازم ہوں گے، خواہ اس کی عمر دس سال ہی ہو۔ کیونکہ بہت سی لڑکیوں کو دسویں گیارھویں سال میں ماہانہ ایام شروع ہو جاتے ہیں، مگر اس کے گھر والے اسے چھوٹی عمر کی سمجھ رہے ہوتے ہیں، اور اسے روزوں کا پابند نہیں کرتے، اور یہ ایک بڑی غلطی ہے۔

الغرض لڑکی کو جب ایام آنے شروع ہو جائیں تو وہ بالغ ہوتی ہے اور شرعی ذمہ داریوں کی پابند ہو جاتی ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 344

محدث فتویٰ

تبصرے