سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(405) اپنی ماں کو زکاۃ دینا

  • 18012
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 671

سوال

(405) اپنی ماں کو زکاۃ دینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا کسی کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنی ماں کو زکاۃ دے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اپنی زکاۃ اپنے ماں باپ یا اپنی اولاد کو دے سکے، بلکہ اس پر لازم ہے کہ وہ اپنے خالص مال میں سے ان پر خرچ کرے جب وہ اس کے ضرورت مند ہوں، اور یہ خرچ دینے کی استطاعت بھی رکھتا ہو۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 335

محدث فتویٰ

تبصرے