سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(404) شوہر کا بیوی کی طرف زکاۃ دینا

  • 18011
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 958

سوال

(404) شوہر کا بیوی کی طرف زکاۃ دینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا یہ جائز ہے کہ میرا شوہر میری طرف سے میرے مال کی زکاۃ ادا کر دے، جبکہ یہ مال اسی نے مجھے دیا ہے؟ اور کیا یہ جائز ہے کہ میں اپنے بھانجے کو زکاۃ دوں؟ میری بہن کا شوہر فوت ہو چکا ہے، اور اس کا یہ بیٹا بھرپور جوان ہے اور اپنی شادی کی فکر میں ہے ۔۔ برائے مہربانی اس میں میری رہنمائی فرمائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر آپ کے پاس بمقدار نصاب سونا چاندی یا کوئی اور مال زکاۃ موجود ہے تو زکاۃ ادا کرنا آپ پر واجب ہے۔ لیکن اگر شوہر پر آپ کی طرف سے آپ کی اجازت سے یا والد یا بھائی وغیرہ ادا کر دے تو اس میں کوئی حرج نہیں اور یہ بھی جائز ہے کہ آپ اپنے بھانجے کی مال زکاۃ سے اس کی شادی وغیرہ میں مدد کر دیں بشرطیکہ وہ اس کے اخراجات برداشت کرنے سے عاجز ہو۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 335

محدث فتویٰ

تبصرے