سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(395) بچوں اور بڑوں کی نمازِ جنازہ کی دعا میں فرق

  • 18002
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1089

سوال

(395) بچوں اور بڑوں کی نمازِ جنازہ کی دعا میں فرق

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا دعائے جنازہ جو بڑوں کے لیے پڑھی جاتی ہے، بچے کے لیے بھی پڑھی جا سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نہیں، بچے کے لیے یہ الفاظ ثابت نہیں ہیں۔ اس قدر ضرور آیا ہے کہ بچے کا جنازہ پڑھا جائے، اس کے لیے دعا کی جائے یا ان کے ماں باپ کے لیے دعا کی جائے۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

’’سوار آدمی جنازے کے پیچھے چلے، اور پیدل جہاں چاہے، پیچھے، آگے، دائیں بائیں میت کے قریب ہو، اور چھوٹا بچہ، اس کا جنازہ پڑھا جائے اور اس کے ماں باپ کے لیے مغفرت و رحمت کی دعا کہی جائے۔‘‘ (سنن ابی داود، کتاب الجنائز، باب المشی امام الجنازۃ، حدیث: 3180 و مسند احمد بن حنبل: 247/4، حدیث: 18187)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 330

محدث فتویٰ

تبصرے