سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(389) جنازہ پڑھاتے وقت میت کے نام کا اعلان کرنا

  • 17996
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 593

سوال

(389) جنازہ پڑھاتے وقت میت کے نام کا اعلان کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میت کا جنازہ پڑھاتے وقت میت کے نام کا اعلان کرنا کیسا ہے، وہ مرد ہو یا عورت جبکہ مجمع زیادہ ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ تاکہ لوگ دعا میں مرد کے لیے مذکر صیغے اور عورت کے لیے مونث صیغے پڑھ سکیں۔ اگر یہ اعلان نہ بھی کیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔ اور جنازہ پڑھنے والوں کو حاضر میت کی نیت سے دعا پڑھنی چاہئے، اور ان کی نماز بالکل صحیح ہو گی۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 328

محدث فتویٰ

تبصرے