سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(388) نمازِ جنازہ میں امام کہاں کھڑا ہو؟

  • 17995
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 861

سوال

(388) نمازِ جنازہ میں امام کہاں کھڑا ہو؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مردوں، عورتوں یا بچوں کا جنازہ پڑھاتے ہوئے امام کو کس طرح کھڑا ہونا چاہئے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مرد کے جنازے کے لیے امام کو اس کے سر کے سامنے اور عورت کے لیے اس کی کمر کے مقابل کھڑا ہونا چاہئے، میت خواہ بڑی ہو یا چھوٹی، اور یہی حکم بچے اور بچی کا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 328

محدث فتویٰ

تبصرے