السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کچھ عورتوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ جب وہ کسی میت والے کے ہاں تعزیت کے لیے آتی ہیں تو چیختی چلاتی اور ہائے وائے کرتی ہیں، خود روتی ہیں اور گھر والوں کو بھی رلاتی ہیں۔ کیا ان کا یہ عمل نوحہ میں شمار ہوتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
: ہاں، اس کام کے نوحہ ہونے میں کوئی شک نہیں ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نوحہ کرنے والی اور اسے توجہ سے سننے والی پر لعنت فرمائی ہے۔ لہذا اس طرح کا کام حلال نہیں ہے۔ بلکہ گھر والوں کو جائز نہیں ہے کہ وہ اسے اس طرح کرنے کی اجازت دیں۔ بلکہ ان پر لازم ہے کہ اگر وہ ہمیشہ اسی طرح ہی کرتی ہو تو اسے گھر سے باہر نکال دیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب