السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورت کے لیے جائز ہے کہ وہ میت کو غسل اور کفن دے سکے جبکہ وہ خود ایام میں ہو؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں جائز ہے۔ عورت اگر اپنے ماہانہ ایام میں بھی ہو تو وہ عورت کی میت کو غسل یا کفن دے سکتی ہے۔ بلکہ اپنے شہر کو بھی غسل دے سکتی ہے۔ اور اس کا اپنے مخصوص ایام میں ہونا اس کے لیے اس کام سے کوئی شرعی رکاوٹ نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب