السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نجاشی کے غائبانہ جنازہ کے علاوہ اور مسلمانوں (صحابہ) کے غائبانہ جنازہ کے حوالہ جات تحریر کریں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نجاشی کے غائبانہ جنازہ والی حدیث کے علاوہ غائبانہ جنازہ کی احادیث پیش کرنے کی ضرورت تب ہے جب نجاشی کے جنازہ والی حدیث ثابت نہ ہو یا اس سے غائبانہ نماز جنازہ ثابت نہ ہوتی ہو تو جب نجاشی کے غائبانہ نماز جنازہ والی حدیث ثابت ہے بخاری ومسلم میں بھی موجود ہے اور اس سے غائبانہ نماز جنازہ بھی ثابت ہو رہی ہے تو عمل کے لیے تو اتنا ہی کافی ہے اس کے علاوہ احادیث پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب