السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا کم عمر لڑکی کو کوئی مرد غسل دے سکتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جو لڑکی سات سال سے کم عمر ہو اسے کوئی بھی مرد غسل دے سکتا ہے، خواہ اس کا محرم ہو یا غیر محرم۔ کیونکہ وہ شرعا قابل ستر نہیں ہوئی۔ اور اسی طرح کسی عورت کے لیے جائز ہے کہ وہ چھوٹے لڑکے کو غسل دے سکتی ہے جو سات سال سے کم عمر ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب