سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(361) مرنے کے بعد شوہر اپنی بیوی کو دیکھ سکتا ہے؟

  • 17968
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 788

سوال

(361) مرنے کے بعد شوہر اپنی بیوی کو دیکھ سکتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہم کچھ لوگوں سے سنتے ہیں جو کہتے ہیں کہ وفات ہو جانے کے بعد بیوی اپنے شوہر کے لیے حرام ہو جاتی ہے، شوہر کو اجازت نہیں کہ وہ مرنے کے بعد اسے دیکھ سکے اور نہ وہ اسے قبر ہی میں اتار سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شرعی دلائل ثابت کرتے ہیں کہ بیوی کے لیے اس میں کوئی حرج نہیں ہے بلکہ وہ اپنے فوت ہونے والے شوہر کو غسل دے سکتی ہے اور اسے دیکھ بھی سکتی ہے۔ اور اسی طرح شوہر کے لیے بھی جائز ہے کہ وہ اپنی فوت شدہ بیوی کو غسل دے سکتا ہے اور دیکھ سکتا ہے۔ سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا نے اپنے شوہر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو غسل دیا تھا۔ (البدایۃ والنھایۃ: 319/7)حتیٰ کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے وصیت کی تھی کہ انہیں ان کے شوہر حضرت علی رضی اللہ عنہ ہی غسل دیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 304

محدث فتویٰ

تبصرے