السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز میں بسم اللہ اونچی آواز سے پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نماز میں بسم اللہ اونچی آواز سے پڑھنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہے، بلکہ اس کے برعکس یہ ثابت ہے کہ آپ یہ خاموشی سے پڑھا کرتے تھے۔ اور اس مسئلہ میں یہ بات ہی زیادہ صحیح ہے۔ تاہم امام کے لیے اس قدر جائز ہے کہ بسم اللہ یا دوسری قراءت میں جو نیچی آواز سے پڑھا جاتا ہے اگر کسی وقت کچھ اونچی آواز سے پڑھ لے تاکہ اس کے پیچھے مقتدیوں کو بھی تعلیم و تنبیہ ہو تو جائز ہے۔ مگر اسے ہمیشہ اونچی آواز سے پڑھنا اپنا معمول بنا لے تو یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ صحیح سنت کے خلاف ہو گا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب