سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(343) کوئی عورت نماز پڑھ رہی ہو اور اس اثناء میں کسی کو متنبہ کرنا چاہتی ہو تو کیا کرے؟

  • 17950
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 698

سوال

(343) کوئی عورت نماز پڑھ رہی ہو اور اس اثناء میں کسی کو متنبہ کرنا چاہتی ہو تو کیا کرے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب کوئی عورت نماز پڑھ رہی ہو اور اس اثناء میں کسی کو متنبہ کرنا چاہتی ہو تو کیا کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت جب نماز پڑھ رہی ہو اور اسے کوئی عارضہ لاحق ہو جائے جس پر وہ کسی کو متنبہ کرنا چاہتی ہو تو اسے چاہئے کہ تالی بجا کر متنبہ کرے۔ ([1]) وہ اللہ اکبر نہیں کہہ سکتی۔ الغرض نماز دوران میں اس طرح کا عمل جائز ہے، مگر وہ تسبیح یا تکبیر نہیں کہہ سکتی بالخصوص جب اجنبی لوگ بھی موجود ہوں۔


[1] ایسے موقع پر متنبہ کرنے کے لیے مردوں کے لیے سبحان اللہ اور عورتوں کے لیے تالی بجانا مشروع ہے۔ دیکھیے: (صحیح بخاری، کتاب العمل فی الصلاۃ، باب التصفیق النساء، حدیث: 1203،1204 و صحیح مسلم، کتاب الصلاۃ، باب تسبیح الرجال و تصفیق المراۃ اذا نابھما شیء فی الصلاۃ، حدیث: 422)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 291

محدث فتویٰ

تبصرے