السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہم لوگ جماعت کے ساتھ پڑھ رہے ہوتے ہیں تو ہماری بعض بہنیں ہمارے آگے ویسے ہی بیٹھی رہتی ہیں، جبکہ انہوں نے نماز نہیں پڑھنی ہوتی (یعنی ایام سے ہوتی ہیں)؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جو خاتون ایام سے ہو اسے لازم ہے کہ صفوں کے پیچھے چلی جایا کرے اور نماز کی صفیں اور یہ مقام نماز پڑھنے والیوں کے لیے چھوڑ دیا کرے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب