سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(337) نمازِ وتر کا آخری وقت

  • 17944
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 821

سوال

(337) نمازِ وتر کا آخری وقت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وتروں کا آخری سے آخری کون سا وقت ہے جس میں کہ یہ نماز پڑھی جا سکتی ہے


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وتر کا آخری وقت رات کے آخر میں صبح صادق طلوع ہونے سے پہلے تک ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:’’رات کی نماز دو دو رکعت ہے، تو جب تم میں سے کسی کو اندیشہ ہو کہ صبح طلوع ہونے کے قریب ہے تو ایک رکعت پڑھ لے، یہ پڑھی گئی ساری نماز کو وتر بنا دے گی۔‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 285

محدث فتویٰ

تبصرے