سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(332) عشاء کی نماز کٰے بعد پانچ یا تین رکعات پڑھنا

  • 17939
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 654

سوال

(332) عشاء کی نماز کٰے بعد پانچ یا تین رکعات پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں بحمداللہ پانچوں نمازیں جامع مسجد میں باجماعت ادا کرتا ہوں، اور کبھی جماعت رہ بھی جاتی ہے۔ اور میرا ہمیشہ کا معمول ہے کہ میں عشاء کے بعد پانچ کی بجائے تین رکعت پڑھتا ہوں، اور اکثر شہروں اور بستیوں میں میں نے نمازیوں کو اس پر عمل کرتے دیکھا ہے۔ براہ مہربانی صحیح عمل کی رہنمائی فرمائیں، اللہ آپ کو توفیق دے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وتر کی کم سے کم تعداد ایک رکعت ہے اور زیادہ کی کوئی حد نہیں۔ اگر آپ ایک، تین، پانچ، سات، نو، گیارہ یا تیرہ رکعت یا اس سے بھی زیادہ پڑھتے ہیں تو اس میں وسعت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قولی و فعلی سنت سے ایسے ہی ثابت ہے۔ اور امام القیم رحمہ اللہ نے اپنی تالیف ’’زاد المعاد فی ہدی خیر العباد‘‘ میں نماز وتر پر تفصیل سے بحث کی ہے۔ مزید استفادہ کے لیے ہم آپ کو اس کے مراجعہ کی ترغیب دیتے ہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 283

محدث فتویٰ

تبصرے