سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(330) ٹیلیفون کی گھنٹی سن کر نماز توڑ دینا

  • 17937
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 555

سوال

(330) ٹیلیفون کی گھنٹی سن کر نماز توڑ دینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ٹیلیفون کی گھنٹی سن کر نماز توڑ دینا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر نماز نفل نماز میں ہو تو اس مقصد کے لیے نماز توڑ دینا جائز ہے مگر مکروہ اور ناپسندیدہ عمل ہے۔ اور اگر نماز فرض ہو تو نماز توڑنا جائز نہیں ہے، جیسے کہ اللہ عزوجل کا فرمان ہے: وَلَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ ﴿٣٣﴾  (محمد: 47/33)’’اور اپنے اعمال باطل مت کرو۔‘‘ ہاں اگر محسوس ہو کہ یہ فون نہ سننے سے کوئی انتہائی شدید نقصان ہو سکتا ہے تو اس صورت میں نماز توڑ دینا جائز ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 281

محدث فتویٰ

تبصرے