سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(315) سیلانِ رطوبت کے عارضہ کی وجہ سے ایک ہی وضو سے نماز اور قرآن کی تلاوت

  • 17922
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 824

سوال

(315) سیلانِ رطوبت کے عارضہ کی وجہ سے ایک ہی وضو سے نماز اور قرآن کی تلاوت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 ایک عورت جسے بعض رطوبات کے سیلان کا عارضہ ہے، جب فرض نماز کے لیے اس نے وضو کیا ہو تو کیا وہ اسی وضو سے نقل اور قرآن پڑھ سکتی ہے حتیٰ کہ دوسری نماز کا وقت آ جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس نے جب نماز کا وقت شروع ہونے کی ابتداء میں وضو کر لیا ہو تو اسی وضو سے فرض نفل اور قرآن مجید وغیرہ جو بھی کرنا چاہتی ہے کر سکتی ہے، حتیٰ کہ جب دوسری نماز کا وقت آئے (تو نیا وضو کر لے۔)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 269

محدث فتویٰ

تبصرے