سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(300) ایامِ حیض میں آیتِ سجدہ سن کر عورت کا سجدہ کرنا

  • 17907
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1158

سوال

(300) ایامِ حیض میں آیتِ سجدہ سن کر عورت کا سجدہ کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کوئی عورت اپنے ایام حیض میں اگر آیت سجدہ سنے تو سجدہ تلاوت کر سکتی ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سجدہ تلاوت کے سلسلے میں سنت یہ ہے کہ آیت سجدہ سننے پر آدمی تبھی سجدہ کرے جب پڑھنے والا سجدہ کرے۔ رہا حائضہ عورت کا سجدہ تلاوت کرنا تو سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اور سعید بن مسیب رحمۃ اللہ علیہ سے منقول ہے کہ یہ حضرات اسے سجدہ کرنے کی اجازت دیتے تھے۔ لیکن اگر وہ اس سے بغرض احتیاط گریز کرے تو افضل ہے کیونکہ اکثر اہل علم نے اس سے منع کیا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 263

محدث فتویٰ

تبصرے