سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(277) امام کا مردوں کے ساتھ عورتوں کی امامت کی نیت کرنا

  • 17884
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 923

سوال

(277) امام کا مردوں کے ساتھ عورتوں کی امامت کی نیت کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا امام کے لیے ضروری ہے کہ وہ امامت کے وقت مردوں کے ساتھ عورتوں کا امام ہونے کی نیت بھی کرے، یا صرف اتنا ہی کافی ہے کہ وہ امام ہونے کی نیت کرے، بغیر اس فرق کے کہ وہ مردوں کا امام ہے یا عورتوں کا بھی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام کے لیے امام ہونے کی نیت ہی کافی ہے، کہ اس کے پیچھے لوگ نماز پڑھ رہے ہیں۔ عورتوں کے لیے خاص نیت کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ اس کی کوئی دلیل نہیں ہے اور صحابیات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں نمازیں پڑھا کرتی تھیں اور کوئی ایسی دلیل ثابت نہیں ہے کہ آپ نے ان عورتوں کے لیے کوئی خاص نیت کی ہو۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 245

محدث فتویٰ

تبصرے