السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورتوں پر واجب ہے کہ اپنی تمام فرض نمازیں جماعت کے ساتھ ادا کیا کریں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورتوں کے لیے جماعت واجب نہیں ہے۔ یہ صرف مردوں کے لیے واجب ہے۔ تاہم ان عورتوں کے لیے جائز ہے یا مستحب ہے کہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں اور ان عورتوں میں سے کوئی ایک ان کی جماعت کرا لیا کرے، اور ان کی امام کو صف کے درمیان کھڑا ہونا چاہئے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب