سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(271) عورت کا نفل نماز میں امامت کروانا

  • 17878
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 708

سوال

(271) عورت کا نفل نماز میں امامت کروانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کہیں کسی گھر وغیرہ میں عورتوں کا اجتماع ہو، اور وہ فرض یا نفل تراویح وغیرہ باجماعت پڑھنا چاہیں تو کیا ان میں کی ایک اسی طرح آگے ہو کر نماز پڑھائے جیسے کہ مردوں کا امام کھڑا ہوتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کے لیے جائز ہے کہ وہ عورتوں کی جماعت کرائے، وہ انہیں فرض یا نفل تراویح وغیرہ پڑھا سکتی ہے۔ مگر امام عورت، مردوں کے امام کی طرح ان سے آگے نہیں کھڑی ہو سکتی بلکہ اسے پہلی صف کے درمیان کھڑا ہونا ہو گا۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 243

محدث فتویٰ

تبصرے