سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(264) مریضہ کے نماز روزوں کا حکم

  • 17871
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 576

سوال

(264) مریضہ کے نماز روزوں کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت تقریبا تین ہفتے زیر علاج رہی اور اس دوران نماز روزہ ادا نہیں کر سکی ۔۔ اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ پر لازم ہے کہ اپنی چھوڑی ہوئی نمازیں جہاں تک ہو سکے ترتیب سے ادا کریں۔ اگر بلا مشقت ایک ہی دن میں ادا کیا جا سکے تو بہتر ورنہ دنوں اور اوقات کے حساب سے تقسیم کر کے پوری کریں۔ اور جو روزے آپ نے مرض کے باعث چھوڑے تھے اور تندرست ہونے پر رکھ لیے ہیں تو اب آپ پر کچھ نہیں ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 240

محدث فتویٰ

تبصرے