سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(331) نماز تسبیح باجماعت پڑھنا

  • 1787
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1741

سوال

(331) نماز تسبیح باجماعت پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نماز تسبیح باجماعت پڑھنے پر اصرار کرتا ہے اور اس کی دلیل وہ یہ دیتا ہے کہ دیگر نوافل کی طرح یہ بھی ایک نفلی نماز ہے اس کی جماعت بھی اسی طرح جائز ہے جس طرح تراویح کی جماعت جائز ہے قرآن وحدیث کی روشنی میں اس سلسلہ میں دلائل کے ساتھ راہنمائی فرما کر مشکور اور عنداللہ ماجور ہوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز تسبیح کی حدیث رسول اللہﷺ سے ثابت ہے البتہ نماز تسبیح باجماعت رسول اللہﷺ سے ثابت نہیں صلاۃ اللیل اور قیام رمضان کی جماعت رسول اللہﷺ سے ثابت ہے اس سے نماز تسبیح کی جماعت پر استدلال کی حیثیت وہی ہے جو اس سے ظہر کی پہلی یا پچھلی سنتوں کی جماعت پر استدلال کی حیثیت ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 253

محدث فتویٰ

تبصرے