سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(330) تکبیرات کی صراحت

  • 1786
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 987

سوال

(330) تکبیرات کی صراحت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رسول اللہﷺسے الفاظ تکبیر کی صراحت دارقطنی میں یوں آئی ہے۔

«اﷲ اکبر اﷲ اکبر لا إله الا اﷲ واﷲ اکبر اﷲ اکبر وﷲ الحمد» اس حدیث کو امام ذہبی نے سخت ضعیف بلکہ موضوع (من گھڑت) کہا ہے۔

حافظ صاحب ہم تو ان الفاظ کے ساتھ ہی تکبیرات پڑھتے رہے ہیں کیا یہ نبی  اکرمﷺسے ثابت ہیں یا نہیں ۔ اور کن الفاظ سے تکبیرات عید پڑھنی چاہئیں وضاحت فرمادیں کیونکہ عید کا موقع ہے اور میں پریشان ہوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

﴿وَلِتُكَبِّرُواْ ٱللَّهَ عَلَىٰ مَا هَدَىٰكُمۡ﴾--البقرة185

’’اور تاکہ بڑائی کرو اللہ تعالیٰ کی اوپر اس چیز کے کہ ہدایت کی تم کو‘‘ پر عمل کرنا ہے لفظ کوئی ہوں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 252

محدث فتویٰ

تبصرے