سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(245) نماز کے دوران عورت کا سر ننگا ہونا

  • 17852
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 702

سوال

(245) نماز کے دوران عورت کا سر ننگا ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نماز کے دوران میں اگر عورت کے کچھ بال ننگے ہوں تو کیا اس کی نماز باطل ہو جاتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر نماز کے دوران میں کسی عورت کے کچھ بال یا کوئی معمولی بدن ننگا ہو جائے تو اکثر علماء کے نزدیک اسے نماز دہرانے کی ضرورت نہیں ہوتی، امام ابوحنیفہ اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہما کا یہی مذہب ہے۔ لیکن بہت زیادہ بال یا جسم کا زیادہ حصہ ننگا ہو اور نماز کا وقت باقی ہو تو اکثر علماء اور ائمہ اربعہ کے نزدیک اسے نماز دہرانی چاہئے۔

 

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 229

محدث فتویٰ

تبصرے