سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(244) جہالت میں بغیر پردہ کے پڑھی گئی نمازوں کی قضا

  • 17851
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 615

سوال

(244) جہالت میں بغیر پردہ کے پڑھی گئی نمازوں کی قضا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں ایک وقت تک حجاب کے بغیر نماز پڑھتی رہی ہوں، کیونکہ مجھے اس مسئلے کا علم نہ تھا کہ نماز میں عورت کو باحجاب ہونا چاہئے، تو کیا مجھے اب ان دنوں کی نمازیں دُہرانا ہوں گی جبکہ وہ مدت بھی ایک لمبی مدت ہے، تقریبا چھ سات سال اور کیا نفل اور سنتیں بھی دہرانا ہوں گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر بات ایسے ہی ہے جیسے کہ ذکر کی گئی ہے کہ اسے نماز میں باحجاب ہونے کا مسئلہ معلوم نہ تھا تو اسے اس گذشتہ مدت کی نمازیں دہرانے کی ضرورت نہیں ہے، اسے توبہ کرنی چاہئے اور دیگر اعمال صالحہ کثرت سے کرنے چاہئیں۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

﴿وَإِنّى لَغَفّارٌ لِمَن تابَ وَءامَنَ وَعَمِلَ صـٰلِحًا ثُمَّ اهتَدىٰ ﴿٨٢﴾... سورةطه

’’میں البتہ خوب بخشنے والا ہوں اسے جو توبہ کر لے اور ایمان لائے اور عمل صالح اپنائے اور سیدھی راہ اختیار کر لے۔‘‘

اسی طرح کی اور بھی آیات آئی ہیں۔ اور معلوم رہے کہ عورت کے لیے نماز کے دوران اپنا چہرہ کھلا رکھنا سنت ہے بشرطیکہ وہاں اجنبی لوگ موجود نہ ہوں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 228

محدث فتویٰ

تبصرے