السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا حائضہ عورت کے لیے ممکن ہے کہ مسجد میں درس وغیرہ کے لیے آ جائے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حائضہ اور نفاس والی عورت اگر مسجد کے دروازے وغیرہ کے قریب بیٹھ کو درس و وعظ وغیرہ سے استفادہ کر سکتی ہو تو جائز ہے۔ مگر مسجد کے اندر بیٹھنا اس کے لیے جائز نہیں ہے۔ کیونکہ نبی علیہ السلام کا ارشاد ہے:
لَا أُحِلُّ الْمَسْجِدَ لِحَائِضٍ وَلَا جُنُبٍ (سنن ابی داؤد، کتاب الطهارة، باب فی الجنب یدخل المسجد، حدیث 232 صحیح ابن خزیمة 2/284، حدیث: 1327 السنن الکبری للبیهقی: 442/2، حدیث: 1421)
’’میں حائضہ عورت یا کسی جنبی کے لیے مسجد کو حلال نہیں کر سکتا۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب