السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا حائضہ عورت کی دعا و استغفار اللہ کے ہاں قبول ہوتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں، کیوں نہیں۔ بلکہ عورت کو اپنی اس حالت میں بھی ذکر و اذکار، دعا و استغفار بہت زیادہ کرنا چاہئے اور اس کی ترغیب ہے اور اس کا شوق کرنا چاہئے، بالخصوص مبارک اوقات میں۔ تو جب قبولیت دعا کے اسباب موجود ہوں گے تو اللہ تعالیٰ حائضہ عورت ہو یا دوسرے سبھی سے قبول فرماتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب