سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(191) ایام حیض میں مباشرت کرنا

  • 17798
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 751

سوال

(191) ایام حیض میں مباشرت کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بیوی اگر ایام سے ہو اور شوہر اس سے مباشرت کر بیٹھے تو اس پر کیا لازم آتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو شخص ماہانہ ایام کے دوران میں بیوی سے مباشرت کر بیٹھے اس پر واجب ہے کہ ایک دینار یا آدھا دینار کفارہ ادا کرے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے یہی مروی ہے۔ اور یہ بہت عمدہ ہے۔ کیونکہ کفارہ جس طرح قسم توڑنے پر آتا ہے ایسے ہی کسی گناہ کے ارتکاب پر بھی ہوتا ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ اس سے گناہ کے عقاب میں کمی ہو جائے گی اور یہ عمل توبہ کی تکمیل کا ایک حصہ ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 202

محدث فتویٰ

تبصرے