السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک عورت کو ماہانہ ایام شروع ہوئے پھر وہ پاک ہو گئی اور غسل کر لیا، تقریبا نو دنوں بعد پھر اسے خون آنے لگا اور تین دن تک اس نے نماز نہیں پڑھی، پھر وہ پاک ہو گئی اور گیارہ دن نماز پڑھی پھر اس کے بعد معروف ایام شروع ہو گئے، تو کیا درمیان میں تین دن جو اس نے نماز نہیں پڑھی ہے وہ حیض کے شمار ہوں گے یا اسے ان دنوں کی نمازیں دُہرانا ہوں گی؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب حیض آئے تو وہ حیض ہوتا ہے۔ خواہ دو حیضوں کے درمیان کی مدت لمبی ہو یا مختصر۔ جب ایک عورت نے حیض کے بعد غسل کر لیا ہو اور پھر پانچ یا چھ یا دس دن کے بعد یہ عمل دوبارہ شروع ہو جائے تو یہ توقف کرے اور نماز نہ پڑھے، کیونکہ یہ حیض ہے۔ اور ہمیشہ کے لیے یہی ہے کہ جب بھی یہ پاک ہو اور پھر حیض شروع ہو جائے تو اسے توقف کرنا ہو گا۔ لیکن اگر اسے خون مسلسل ہی جاری رہے اور رکے نہیں تو یہ مستحاضہ ہو گی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب