سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(181) حیض شروع ہونے پہلے میلا پانی آنے کی وجہ سے نماز چھوڑنا

  • 17788
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 857

سوال

(181) حیض شروع ہونے پہلے میلا پانی آنے کی وجہ سے نماز چھوڑنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت کو معروف حیض شروع ہونے سے پہلے میلا پانی آنا شروع ہو گیا، اور اس نے نماز چھوڑ دی، پھر بعد میں خون آنا شروع ہوا ۔۔ تو اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہتی ہیں کہ: ہم طہر کے بعد زرد رطوبت یا میلے پانی کو کچھ نہ سمجھا کرتی تھیں۔‘( سنن ابی داؤد، کتاب الطھارۃ، باب فی المراۃ تری الصفرۃ والکدرۃ بعد الطھر، حدیث: 307۔ المستدرک للحاکم: 1/282، حدیث: 621) تو میرے خیال میں یہ رطوبت جو حیض سے پہلے شروع ہوئی حیض نہ تھی۔ بالخصوص جبکہ وہ عادت کی تاریخوں سے پہلے آئی، اور علامات حیض مثلا پیٹ میں مرڑ اٹھنا یا کمر درد وغیرہ بھی نہ تھیں۔ تو بہتر ہے کہ ان دنوں کو جو نمازیں اس نے چھوڑ دی ہیں، ان کی قضا دے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 199

محدث فتویٰ

تبصرے