السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کوئی عورت ایسی کوئی چیز استعمال کر لے جس سے اس کے ماہانہ ایام یا نفاس کا خون بند ہو جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر عورت کوئی ایسی گولیاں یا ٹیکہ وغیرہ لگوا لیتی ہے جس سے اس کا خون رک جائے، تو اسے چاہئے کہ غسل کرے اور وہ سب اعمال انجام دے جو پاکیزہ عورتیں پنے طہر کے ایام میں کرتی ہیں، اس کا نماز روزہ وغیرہ سب اعمال صحیح ہوں گے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب