سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(176) سن یا س سے کیا مراد ہے؟

  • 17783
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 956

سوال

(176) سن یا س سے کیا مراد ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سن یاس سے کیا مراد ہے، کیا اس کا تعلق عمر کے خاص حصے سے ہے یا حیض ختم ہونے اور رک جانے کو کہتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب کسی عورت کو حیض آنا بالکل ختم ہو جائیں، اس طرح کہ ان کے دوبارہ آنے کی امید نہ رہے، تو اسے سن یاس (مایوسی کی عمر) سے تعبیر کرتے ہیں اور اس کا تعلق کسی متعین عمر کے ساتھ نہیں ہے۔ بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ عورت کی عمر پچاس سال سے زیادہ ہو جاتی ہے مگر اسے حیض آتے رہتے ہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 196

محدث فتویٰ

تبصرے