سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(170) پلستر یا پٹی پر تیمم اور مسح دونوں کو جمع کرنا

  • 17777
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 711

سوال

(170) پلستر یا پٹی پر تیمم اور مسح دونوں کو جمع کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا پلستر یا پٹی پر تیمم اور مسح دونوں کو جمع کیا جا سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نہیں، مسح اور تیمم دونوں کو جمع نہیں کیا جا سکتا۔ کیونکہ کسی ایک عضو کے لیے دو طہارتوں کو جمع کرنا شرعی اصولوں کے خلاف ہے۔ اس لیے ہم کہتے ہیں کہ ان دو صورتوں میں سے کوئی ایک کر لو۔ اور دو طہارتوں کو جمع کرنے کی شریعت میں کوئی مثال موجود نہیں ہے اور اللہ تعالیٰ بھی کسی بدے کو دو عبادتوں کا مکلف نہیں ٹھہراتا ہے جبکہ اس کا سبب ایک ہو۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 194

محدث فتویٰ

تبصرے