سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(160) وضو کے لیے احتیاط کےپیش نظر جرابین اتارنا

  • 17767
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 769

سوال

(160) وضو کے لیے احتیاط کےپیش نظر جرابین اتارنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہر وضو کے لیے احتیاط کے پیش نظر جرابیں اتار دینے کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ عمل خلاف سنت ہے اور رافضیوں کے ساتھ مشابہت ہے جو موزوں پر مسح کرنا جائز نہیں سمجھتے۔ حالانکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے موزوں پر مسح کیا ہے۔ اور جناب مغیرہ رضی اللہ عنہ سے کہا تھا، جب کہ انہوں نے آپ کے پاؤں دھونے کے لیے آپ کے موزے اتارنا چاہے تھے: ’’انہیں رہنے دے، میں نے یہ باوضو پہنے ہیں۔‘‘( صحیح مسلم، کتاب الطھارۃ، باب المسح علی الخفین، حدیث: 274) اور پھر ان پر مسح کیا۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 189

محدث فتویٰ

تبصرے