سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(320) دوران خطبہ دو رکعت پڑھنا

  • 1776
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1078

سوال

(320) دوران خطبہ دو رکعت پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حدیث شریف ہے کہ نماز جمعہ میں امام خطبہ دے رہا ہو تو بیٹھنے سے قبل ہلکی دو رکعت پڑھ لو کیا یہ تحیۃ المسجد ہیں؟ اور کیا اس وقت ۴ رکعت سنت مؤکدہ پڑھی جا سکتی ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ دو رکعتیں تحیۃ المسجد بھی ہیں اور«مَا مِنْ صَلاَةٍ مَّفْرُوْضَةٍ اِلاَّ وَبَيْنَ يَدَيْهَا رَکْعَتَانِ»(سلسلة الاحاديث الصحيحة ج1 حديث232 ص 411باب الجمعة) بھی دوران  خطبہ جمعہ چار رکعات نہیں پڑھ سکتا چار رکعت سنت مؤکدہ والا مسئلہ ظہر سے پہلے ہے جمعہ سے پہلے نہیں خطبہ جمعہ شروع ہونے سے پہلے پہنچے تو خطبہ شروع ہونے تک دو ، چار ، چھ ، آٹھ اور دس جتنی نماز اس کے مقدر میں ہو پڑھ سکتا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 246

محدث فتویٰ

تبصرے