سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(150) صفائی کے لیے بال صفا پاؤڈر کا استعمال

  • 17757
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1212

سوال

(150) صفائی کے لیے بال صفا پاؤڈر کا استعمال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا بغلوں اور زیر ناف کی صفائی کے لیے بال صفا پاؤڈر یا کریم وغیرہ استعمال کر لینا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بغلوں اور زیر ناف کی صفائی کے لیے بال صفا پاؤڈر یا کریم کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن جہاں تک ممکن ہو زیر ناف کے لیے استرا  (ریزر) استعمال کرنا اور بغلوں کے بال نوچنا اور اکھیڑنا ہی افضل ہے۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے ’’فطرتی اعمال پانچ ہیں: ختنہ کرنا، استرا استعمال کرنا، مونچھیں کتروانا، ناخن تراشنا اور بغلوں کے بال نوچنا۔‘‘( صحیح بخاری، کتاب اللباس، باب قص الشارب، حدیث: 5550۔ صحیح مسلم، کتاب الطھارۃ، باب خصال الفطرۃ، حدیث: 257۔ سنن ابی داود، کتاب الترجل، باب فی اخذ الشارب، حدیث: 4198) یہ حدیث اپنی صحت کے اعتبار سے متفق علیہ ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 181

محدث فتویٰ

تبصرے