سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(316) جمعہ کے فرضوں کے بعد کی رکعات

  • 1772
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1193

سوال

(316) جمعہ کے فرضوں کے بعد کی رکعات

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جمعہ کے دو فرضوں کے بعد چار رکعت ہیں یا دو رکعت  سنت؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جمعہ کے بعد دو رکعت پڑھنے کی حدیث صحیح ہے اور چار رکعت پڑھنے کی حدیث صحیح مسلم میں موجود ہے۔ آپﷺ نے فرمایا:

«مَنْ کَانَ مِنْکُمْ مُصَلِّيًا بَعْدَ الْجُمُعَةِ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا»

’’جو کوئی تم میں جمعہ کے بعد نماز پڑھے وہ چار رکعت پڑھے‘‘(اس حدیث سے معلوم ہوا کہ امتی جمعہ کے فرضوں کے بعد کم ازکم چار رکعات پڑھے گا)  شرح معانی الاثار میں چھ رکعت والی حدیث بھی موجود ہے اس لیے جمعہ کے بعد دو رکعت ، چار رکعت اور چھ رکعت پڑھنی تینوں صورتیں درست ہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 245

محدث فتویٰ

تبصرے