سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(95) زچگی دوران کپڑے کو خون لگنا

  • 17702
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 848

سوال

(95) زچگی دوران کپڑے کو خون لگنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورتوں کے ہاں ولادت کے موقعہ پر ڈاکٹر یا نرس کے کپڑے زچہ کے خون اور آلائش سے آلودہ ہو جاتے ہیں، کیا ان کے لیے ان کپڑوں میں نماز پڑھنا جائز ہے؟ چونکہ یہ کام ہی اس طرح کا ہے کہ اس میں ہر نماز کے لیے بار بار کپڑے تبدیل کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان کے لیے ضروری ہے کہ اپنے پاک کپڑے اپنے پاس رکھا کریں، تاکہ ان نجس کپڑوں کی بجائے پاک کپڑوں میں نماز پڑھ سکیں۔ اور اس میں کوئی ایسی مشقت والی بات نہیں ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 146

محدث فتویٰ

تبصرے