سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(77) اسلامی ویڈیو کا حکم

  • 17684
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 869

سوال

(77) اسلامی ویڈیو کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 اسلامی ویڈیو کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آج کل کے حالات میں ان چیزوں کو ان ناموں کے ساتھ تسلیم و قبول کرنا ممکن نہیں ہے جبکہ ہوا و ہوس بہت بڑھ گئی ہے اور معیارات بدل چکے ہیں۔ ہاں جب اللہ کا حکم ہو گا، حکومت اسلامی قائم ہو گی، اور امید ہے کہ عنقریب ایسا ہونے والا ہے، علمائے شریعت کی مجالس بنیں گی اور وہ ویڈیو کے شرعی طور پر جائز ہونے کے ضوابط پیش کریں گی، تب ان شرعی اصولوں اور علمی قواعد کی روشنی میں اس کے جواز کی بات ہو سکے گی۔ مگر آج جب ہوا و ہوس کا غلبہ ہے تو اس کے جائز ہونے کا نہیں کہا جا سکتا۔ ہاں اگر ہم چیزوں کے غیر حقیقی نام رکھنے کے درپے ہوں، مثلا اسلامی بنک، اسلامی نغمے وغیرہ ۔۔ تب ۔۔( یعنی غلط چیزوں پر ’’اسلامی‘‘ کا لیبل لگا کر اسے کسی طرح جائز نہیں کہا جا سکتا۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 134

محدث فتویٰ

تبصرے