سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(309) خطبہ کا دورانیہ اور ظہر و جمعہ کی نماز کا اصل وقت

  • 1765
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1060

سوال

(309) خطبہ کا دورانیہ اور ظہر و جمعہ کی نماز کا اصل وقت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز ظہر اور نماز جمعہ کا ان دنوں میں صحیح وقت کون سا ہے اور جمعہ کا خطبہ کتنے وقت کا ہونا چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز ظہر اور نماز جمعہ کا وقت زوال الشمس سے شروع ہو کر فئے زوال نکالنے کے بعد ایک مثل سائے تک ہے رسول اللہﷺ کے خطبہ ٔ جمعہ کے متعلق حدیث میں آتا ہے آپ دو خطبے دیتے دونوں کے درمیان بیٹھتے ان خطبوں میں آپﷺ قرآن مجید کی تلاوت فرماتے لوگوں کو وعظ تذکیر نصیحت کرتے اور دعا فرماتے معلوم ہے آپ کے خطبات اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا پر بھی مشتمل ہوا کرتے تھے صحیح مسلم میں ہے رسول اللہﷺ خطبۂ جمعہ میں سورۃ  ق والقرآن المجید تلاوت فرماتے تھے۔(کتاب الجمعة صحیح مسلم) تو آپ اس سے رسول اللہﷺ کے خطبہ ٔ جمعہ کا اندازہ لگا سکتے ہیں باقی آپﷺ کے خطبۂ جمعہ کا وقت منٹوں میں محدود صورت میں مجھے تو کہیں نہیں ملا ہاں رسول اللہﷺ کا فرمان ہے: «إِنَّ طُوْلَ صَلٰوةِ الرَّجُلِ وَقِصَرَ خُطْبَتِه مَئِنَّةٌ مِنْ فِقْهِه» ’’آدمی کی نماز کا لمبا ہونا اور اس کے خطبہ کا چھوٹا ہونا اس کی سمجھداری کی علامت ہے‘‘(صحیح مسلم کتاب الجمعۃ باب تخفیف الصلاۃ والخطبة)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 237

محدث فتویٰ

تبصرے