سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(21) علامات قیامت کی ترتیب

  • 17628
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1511

سوال

(21) علامات قیامت کی ترتیب

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا قیامت کی علامات ترتیب سے ظاہر ہوں گے، اور کیا حیوانات کو ان علامات کا شعور ہوتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قیامت کبریٰ کی علامات میں سے کچھ کے متعلق معلوم ہے کہ وہ ترتیب سے ہوں گی اور کچھ ایسی ہیں کہ ان کی ترتیب کا ہمیں علم نہیں ہے۔ مثلا: سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام، خروج یاجوج ماجوج اور دجال۔ ان میں ترتیب یوں ہے کہ پہلے دجال ظاہر ہو گا، پھر عیسیٰ علیہ السلام نازل ہوں گے اور اسے قتل کریں گے، پھر ان کے بعد یاجوج ماجوج نکلیں گے۔امام سفارینی رحمہ اللہ نے اپنی تالیف ’’العقیدہ‘‘ میں انہیں ایک ترتیب سے تحریر فرمایا ہے مگر بعض امور ایسے ہیں کہ ان کی ترتیب پر دل مطمئن نہیں ہوتا۔ اور ویسے ترتیب کے متعلق زیادہ فکر بھی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں قیامت اور اس کی علامات کی فکر ہونی چاہئے کہ ان کے ظہور پر قیامت بہت قریب ہو گی اور اللہ نے قیامت کی علامات مقرر کر رکھی ہیں کیونکہ یہ ایک بہت بڑا حادثہ ہو گا تو اس کے وقوع سے پہلے لوگوں کو متنبہ کرنے کے لیے ان علامات کی ضرورت بھی ہے۔

حیوانات کے متعلق ہم کچھ بھی نہیں کہہ سکتے کہ آیا انہیں ان کا شعور ہے یا نہیں تاہم یہ ضرور ہے کہ قیامت کے دن یہ حیوانات بھی زندہ کیے جائیں گے۔ انہیں میدان محشر میں لایا جائے گا اور ان کا آپس میں ظلم و زیادتی کی صورت میں قصاص ہو گا جیسے کہ احادیث میں آیا ہے کہ ’’سینگوں والی بکری سے، بے سینگوں والی کا قصاص لیا جائے گا۔‘‘( صحيح مسلم، كتاب البر والصلة، باب تحريم الظلم، حديث 2582)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 53

محدث فتویٰ

تبصرے