سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(20) جہنم میں عورت کی اکثریت

  • 17627
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 909

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا یہ بات صحیح ہے کہ جہنم میں اکثریت عورتوں کی ہو گی اور کیوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں، یہ صحیح ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے ایک اجتماع میں یہ بات فرمائی تھی کہ "اے عورتوں کی جماعت! صدقہ کیا کرو، بلاشبہ تم مجھے دکھائی گئی ہو کہ جہنم میں اکثریت تم عورتوں ہی کی ہے۔" پھر اس کی وجہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھی گئی کہ یہ کیوں ہے اے اللہ کے رسول! تو آپ نے فرمایا: "تم لعنت بہت زیادہ کرتی اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو۔"( صحيح البخارى، كتاب الحيض، باب ترك الحائض الصوم، حديث 304۔ صحيح مسلم، كتاب الايمان، باب بيان نقصان الايمان بنقص الطاعات، حديث 79 مسند احمد بن حنبل: 1/376) یعنی آپ نے ان کے جہنم میں کثرت سے ہونے کے اسباب شمار فرمائے تو بتایا کہ یہ گالی گلوچ اور لعنت ملامت بہت زیادہ کرتی ہیں اور شوہر جو ان کا رفیق زندگی ہوتا ہے اس کی ناشکری اور ناقدری بہت زیادہ کرتی ہیں، اسی وجہ سے یہ جہنم میں بہت زیادہ ہوں گی۔ (محمد بن صالح العثیمین)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 53

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ